اسپرین سے دانتوں کے امراض کا سستا علاج متعارف

10:32 PM, 8 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی یا خرابی کا سامنا ہر ایک کو ہوتا ہے مگر مہنگے علاج کی بجائے سستی اسپرین اس کو ریورس کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ دعویٰ شمالی آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کوئنز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ عام اور سستی درد کش گولی دانتوں کو اپنی مرمت خود کرنے پر مجبور کردیتی ہے، جبکہ نئے دنتین کی تشکیل کے لیے بھی مددگار ہے جو کہ عام طور پر دانتوں کی خرابی سے متاثر ہوتا ہے۔ دانتوں کی فرسودگی دنیا بھر میں دانتوں کے امراض میں سب سے عام ہے جو ایک تہائی بالغ افراد کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ابتدائی نتائج سے عندیہ ملا ہے کہ اسپرین دانتوں کی اپنی مرمت کے لیے فوری حل ثابت ہوسکتی ہے۔ محققین نے کہا کہ یہ نیا طریقہ کار نہ صرف دانتوں کی عمر کو لمبی کرنے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ طبی اخراجات میں نمایاں کمی لانے میں بھی مدد دے گا۔

مزیدخبریں