امریکہ میں نجی کمپنی سے 143ملین صارفین کی معلومات چرا لی گئی ٗ دہشت گردی کا خطرہ 

10:17 PM, 8 Sep, 2017

واشنگٹن : امریکہ میں ایک کمپنی سے 143 ملین صارفین کی معلومات چرالی گئیں

اطلاعات کے مطابق سائبر حملوں کا تازہ شکار امریکی قرضوں کی رپورٹنگ پر مبنی’’ایکوی فاکس‘‘ نامی کمپنی ہوہے جس کے تقریباً 143 ملین صارفین کی ذاتی معلومت ہیک کرلی گئی ہیں۔

ان معلومات میں صارفین کے نام،اُن کے سماجی تحفظ سے وابستہ کوائف،تاریخ پیدائش اور ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ شامل ہیں۔اس ہیکنگ کے بعد کمپنی کے حصص نیو یارک سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گر گئے ہیں۔


امریکہ میں خفیہ ادارے حرکت میں آ گئے ہیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان معلومات کی دہشت گردی کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے

مزیدخبریں