لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این 120 میں بڑے بڑے غنڈے ہیں جو آپ پر ظلم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور اس الیکشن سے پتہ چلے گا کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے؟ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں آپ ووٹ ڈال کر ججوں کا شکریہ ادا کرو گے ۔ این اے 120 میں آپ کاووٹ سپریم کورٹ کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ طاقتور جیتا ہے۔میں کمزور طبقے کو پیغام دینے آیا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں۔ کمزوروں کو کبھی انصاف نہیں ملا، طاقتور ہر ناجائز کام کرسکتا تھا۔کمزور کو اپنے جائز کام کے لیے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کیاآپ اس آدمی کوووٹ ڈالیں گےجس کو عدالت نے صفائی کا پورا موقع دیا۔ہم ایک نئے دور میں جارہے ہیں ، نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔سوا سال میں عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا گیا۔سوا سال بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تو نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ؟نوازشریف کا لندن میں محل جیلوں میں قید سارے چوروں کی چوری سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اگراتنےبڑے ڈاکو کو ووٹ ڈالنے ہیں تو چھوٹے چوروں کا کیا قصور ہے ان کیلئے ایک پٹیشن دائر کریں کہ ان کو رہا کیا جائے۔
ن لیگ والے سب کچھ کرلیں لیکن لاہور کے ووٹر فیصلہ کرچکے ہیں۔یاسمین راشد کو مبارکباد،انشاءاللہ 17تاریخ کوالیکشن آپ جیتیں گی۔انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کا مقابلہ ریاست سے ہے،فیڈرل گورنمنٹ سےہے۔عمران خان نے کہا کہ جب مریم بی بی آپ سے ووٹ مانگنے آئے تو ان سے پوچھنا کہ حسن نواز کے ایسا کونسا کاروبار کیا کہ 3 سے 4 سالوں میں وہ اربوں پتی بن گئے؟یورپ کے وزیروں کے بچے ارب پتی کیوں نہیں بنتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے انگلینڈ میں 13 سال کرکٹ کھیلی تب دنیا کا بہترین آل راؤنڈر تھا پھر کہیں جا کر میں نے لندن میں فلیٹ لیا اور وہ بھی کرائے پر لیا ۔لیکن حسن نواز ایک طالبعلم ہوتے ہوئے 6 ارب کے گھر میں رہتا ہے۔