غیر معیاری کیک کھانے سے چین میں 121 طالبات کی حالت غیر ہوگئی

09:24 PM, 8 Sep, 2017

نانچائگ :مشرقی چین میں 121 طالبات غیر معیاری کیک کھانے سے حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے بیکری کو سیل کر کے عملے کے4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے نانچانگ میں تین سکولوں کی طالبات نے قریبی بیکری سے کیک اور دیگر اشیاءکھائیں جن سے ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان کی خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ میں121 طالبات متاثر ہوئیں ہیں تاہم اکثریت طالبات کو طبی امداد کے بعد گھر ریفر کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے نے مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والی بیکری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا اور عملے کے 4 ارکان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں