ترک خاتون اول برما پہنچ گئی ٗ روہنگیا مسلمانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا

09:08 PM, 8 Sep, 2017

نیپائیڈا : ترک خاتون اول نے اپنے دورہ برما کے دوران روہنگیا مسلمان کیمپوں کا دورہ کیا ٗ ان میں امدادی سامان تقسیم کیا


تفصیلات کے مطابق امینہ ایردوان اور ان کے ہمراہی وفد نے راخائن کے پناہ گزینوں کے بنگلہ دیش میں قیام کردہ قطب الونگ کیمپ کا دورہ کیا ٗ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ وقت گزارا ٗ ان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔


اس موقع پر ترک خاتون اول نے کہا کہ بحیثیت ایک انسان آپ کا ان غیر انسانی افعال سے متاثر نہ ہونا، نا ممکن ہے۔ انشااللہ پوری دنیا اس معاملے پر توجہ دیتے ہوئے اس کا حل تلاش کرے گی۔اس دور میں اس قسم کی وحشیانہ حرکتیں نا قابل یقین حد تک سنگین سطح کی ہیں، اگر کوئی قصور وار ہے تو محض اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے نا کہ معصوم انسانوں کے ساتھ۔


ترک خاتونِ اوّل نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ سب پر اس حوالے سے ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ہم یہاں اسی ذمہ داری کے تحت آئے ہیں، لیکن یہ کافی نہیں ہے دنیا بھر کو اس معاملے پر توجہ دینی ہوگی۔

مزیدخبریں