ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ کمپ انتقال کر گئیں

ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ کمپ انتقال کر گئیں

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ الزبتھ کمپ 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ الزبتھ کمپ نے 1973ءمیں ٹیلی وژن سیریز لو آف لائف کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
الزبتھ کمپ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہی نوز یو آر الون تھی۔ 1980ءمیں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ٹام ہینکس ان کے مدمقابل تھے۔الزبتھ کمپ کافی عرصے سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو چکی تھیں اور نوجوانوں کو ایکٹنگ سکھانے کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ہالی ووڈ کے معروف ایکٹر بریڈلی کوپر، ہیو جیک مین اور گلوکارہ لیڈی گاگا کا شمار ان کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔ معروف اداکار ہیو جیک مین نے الزبتھ کمپ کے انتقال پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے حسین پل آن جہانی کمپ کے ساتھ گزارے۔لیڈٰی گاگا نے کہا کہ الزبتھ کمپ نے مجھے دوبارہ سے خواب دیکھنے اور اس کی طاقت سے روشناس کروایا۔