پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اضافی پابندیوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھیں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ سخت پابندیاں عائدکر کے ہمیں ڈرا دے گا تو وہ غلطی پر ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے مزید پابندیاں عائد کیں یا حملہ کیا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔
ادھراقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نئی قرارداد تیارکرنے اور اس پر رائے شماری کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔