ممبئی : بالی و وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی فلم ’’چندا ماموں دور کے‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
بھارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ نواز الدین صدیقی فلم ’’چندا ماموں دور کے‘‘ میں سوشانت سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے لیکن اب نواز الدین صدیقی نے ان کی مرضی کا معاوضہ نہ ملنے پر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔