واشنگٹن :امریکی وائٹہاﺅس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاﺅسکے مطابق دونوں راہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کی دورہ امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ 2018کے آغاز میں امریکا کا دورہ کریں گے۔
اس ٹیلی فونک رابطے میں دونوں راہنماﺅںنے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے، امن اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسکے علاوہ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں عالمی امور، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور امریکی اور سعودی اقوام کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔