اسلام آباد:وزیرنجکاری دانیال عزیز کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر پاناما کیس کا پنڈورا باکس کھول دیاکہنے لگے پاناما کیس شروع دن سے ہی غیرسنجیدہ تھا ۔ پاناماکیس بنیادی طورپرٹیکس چوری اوراثاثےچھپانےسےمتعلق تھا ۔ وزیرنجکاری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نےاستثناکوبالاطاق رکھ کرعدالت کے سامنے سرنڈرکیا۔اس بات کو سراج الحق،عمران خان کےوکلا بھی مانیں گے کہ نوازشریف کا نام پانامامیں نہیں تھا.
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اوران کےخاندان نے جےآئی ٹی کو تسلیم کیا۔ والیوم دس کےبارےمیں بےبنیاد پروپیگنڈا کیا گیا وزیرنجکاری نے کہا کہ کہا جا رہا تھا کہ والیوم دس میں کوئی خوفناک مواد ہے.اب یہ لوگ اسحاق ڈار کو بھی پاناما کیس میں شامل کر رہے ہیں جبکہ اسحاق ڈار کا نام پاناما کیس میں سرے سے ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا پہلےدی گئی جبکہ کیسزاب فائل کیےجارہےہیں۔ثبوت بنےنہیں،چالان ہوانہیں اور سزادےدی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مخالفین ن لیگ کی کارکردگی سےخوفزدہ ہیں۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ یہ لوگ شریف فیملی کیخلاف بھی بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور بے بنیاد الزامات لگا کر نوازشریف کو 2008 کےانتخابات میں حصہ لینےنہیں دیاگیا.