ریچاچڈھا اور علی فضل آئندہ سال کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

05:28 PM, 8 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  فلم ’’فکرے‘‘  کی اداکارہ  ریچا چڈھا  اور علی فضل آئندہ سال کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ  جائیں گے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق ریچا اور علی فضل آئندہ سال کے آغاز میں شادی کریں گے۔آج کل دونوں فلم ’’فکرے 2‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔فلم کی کاسٹ میں پلکیت سمرت(ہنی)،  ورون شرما(چوچا)، علی فضل(ظفر)، منجوت سنگھ  ( لالی) ، ریچا چڈھا ( بھولی پنجابن) ،پریا آنند ( پریا) اور دیگر شامل ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ فلم رواں سال میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں