لاہور جانا میرے لیے ایسا ہی ہے جیسے گھر جا رہا ہوں: گرانٹ ایلیٹ

لاہور جانا میرے لیے ایسا ہی ہے جیسے گھر جا رہا ہوں: گرانٹ ایلیٹ

لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ الیون ٹیم کیساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جو کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون خوبصورت کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم ہے جس میں نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ بھی شامل ہیں ۔ گرانٹ ایلیٹ نے اس دورے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "لاہور جانا ایسا ہی ہے جیسا کہ اپنے گھر جانا"انہوں نے مزید کہا کہ میں لاہور میں کبھی نہیں رہا ہوں، لہذا میں واقعی میں منتظر ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ میں لاہور نہیں اپنے گھر جا رہا ہوں۔
گرانٹ ایلیٹ نے مزید کہا کہ" میں پاکستان ثقافت کو قریب سے دیکھنا چاہتا ہوں اور پاکستان کے کھانوں کے کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں" گرانٹ ایلیٹ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے کیلئے کردار ادا کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔پاکستانی عوام کرکٹ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور انہیں یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں اسٹار کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ سکیں۔گرانٹ ایلیٹ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گی پاکستان ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پریس کانفرنس کریں گے 12 ستمبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کے بعد 13 ستمبر کو پاکستان ٹیم کیساتھ  میچ کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں