جلالپوربھٹیاں میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھر پور مظاہرہ

05:14 PM, 8 Sep, 2017

جلال پوربھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیونیوز جلال پوربھٹیاں): برما کے مسلمانوں کے قتل عام ، نسل کشی اور  ان پر ہونے والے مظالم کےخلا ف جلالپور بھٹیاں میں میاں زاہد حسین بھٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ریلی جس میں وکلاء مذہبی ، سیاسی اور سماجی تنظمیوں کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔

اس موقع پرمظاہرین نے بازؤں پر سیا ں پٹیاں باندھی ہوئیں تھیں بینیرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر برما کے مسلمانوں پر مظالم کے حق میں اور میانمار حکومت اورآنگ سان سوچی کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی جلوس سبزی منڈی سے شروع ہو کر  مین باراز تھانہ روڈ سے ہوتا ہوا لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوا ۔لاری اڈا پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں زاھد حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور برما کے مسلمانوں کی نسل کشی پر چشم پوشی اختیار کرنے پر اقوام متحدہ اور او آئی سی پر کڑی تنقید کی۔

ا نہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کا برما  کے مسلمانوں کے قتل عام پر خامو شی افسوس ناک ہے انھوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کی وہ برما کے مسلمانوں کے خلاف مظالم روکنے کے لئے فوری طور پر اپنا کر دار ادا کریں۔

مزیدخبریں