پینے کے پانی میں پلاسٹک کے ذرات کا انکشاف

02:54 PM, 8 Sep, 2017

لاہور:پانی تو صاف رہنے دو پینے کے پانی میں خطرناک چیز کی نشان دہی،پاکستانی عوام ہر چیز میں آلودگی کے عادی ہو چکے ہیں چاہے یہ آلودگی کھانے پینے کی چیزوں مین ہو یا ماحول کی آلودگی،کراچی اور لاہور کے شہری اس آلودگی کا سب سے زیادہ سامنا کرتے ہیں۔

ایک تازہ ترین عالمی سروے کے مطابق پوری دنیا میں پانی کے اندر پلا سٹک ذرات پائے گئے ہیں اس سروے کے مطابق نیویارک سے لے کر دہلی تک پلاسٹک کے ذرات پائے گئے ہیں۔

اس سروے کااہتمام یونیورسٹی منسٹوا نے کیا پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات پینے کے پانی میں پائے گئے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے،سائنس دان ابھی تک ان پلاسٹک ذرات کے بارے میں جاننے میں ناکام رہے کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے۔

پلاسٹک کے ان چھوٹے ذرات میں خطرناک کیمیکل پائے گئے ہیں،جانوروں پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے اس کیمیکل کے اثرات ان کے جسم کے اندر پائے گئے ہیں۔اس مراد یہ نہیں ہے انسانی کے لیے بھی یہ حساس معاملہ ہے تاہم مگر اس بات کا رسک ضرور موجود ہے کہ مستقبل میں یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں