میانوالی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 340 میگا واٹ کے حامل چشمہ سی فور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا منصوبوں کی تکمیل کے لیے چینی حکومت اور اداروں کے مشکور ہیں۔ جوہری توانائی پلانٹس سے سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے آج 8 ماہ بعد پانچویں بجلی گھر سی فور کا افتتاح خوش آئند ہے جبکہ نومبر 2017 کے بعد ہم ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہونگے۔
انہوں نے کہا نوازشریف کے وژن کے مطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ چینی حکومت اور عوام کی مدد کے بغیر یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکتے تھے۔ منصوبے مکمل ہو کر ملک کو روشن کریں گے اور ماحول کو صاف رکھیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں