بھارتی گرو گرمیت سنگھ کی ذاتی زندگی ، شاہانہ محلات کی تصاویرجاری

12:43 PM, 8 Sep, 2017

نئی دہلی :بھارتی ریپ گرورام کے عالیشان محلات کی تصاویر جاری کردی گئیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے گرو گرمیت رام کے محلات جہاں وہ مغلیہ شہنشاہوں کی سی شان و شوکت سے رہتے تھے۔ وہ آج کل ریپ کے جرم میں جیل میں ہیں۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے قصبے سرسا میں ڈیرہ سچا سودا کا مرکزی دروازہ جہاں سے لاکھوں لوگ گرو گرمیت رام رحیم کے دیدار کے لیے آتے تھے۔ یہ ڈیرہ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ڈیرے کے اندر میجک ریزورٹ جہاں مشہور ایفل ٹاور اور تاج محل جیسی مشہور عمارتوں کی نقلیں بنائی گئی ہیں۔

اس ریزورٹ میں ’فائیو سٹار‘ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔کشتی نما الیکٹرک کار جو ریزورٹ کے اندر تین ریستورانوں تک جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ان ریستورانوں کے نام ٹائم اینڈ ٹائم، سرسوں اور راجواڑے ٹھاٹ ہیں۔

یہاں ایک سکول بھی ہے جس کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اس کے بانی گرو گرمیت ہیں۔گرو کے محل کا راستہ جو ایک ’گپھا‘ یا غار سے ملتا جلتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے اسی محل میں اپنی متعدد پیروکار خواتین کو ریپ کیا تھا۔

مزیدخبریں