وسیم اکرم ورلڈ الیون سیریز کی کمنٹری کریں گے

10:20 AM, 8 Sep, 2017

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کمنٹری کریں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے تو انہیں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کتنا جنون ہے۔ اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم ابھی چیمپیئنز کی چیمپیئن بنی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اپنے ہیروز کو کھیلتا ہوا دیکھیں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور نوجوان پلیئرز کا مورال بلند ہو گا جبکہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر میں کمنٹری کے فرائض بھی سرانجام دوں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں