مائیکرو سافٹ سرفیس بُک کی لانچ 31 اکتوبر کو متوقع

08:47 AM, 8 Sep, 2017

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کی نئی سرفیس ڈیوائس کی لانچ 31 اکتوبر کو متوقع ہے۔ اس ڈیوائس کو مائیکرو سافٹ کے سالانہ فیوچر ڈی کوڈڈ پروگرام میں منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ نے پہلی سرفیس بک 2015 میں متعارف کروائی تھی اور اسکے بعد سرفیس پرو ایل ٹی ای ورژن لانے کا وعدہ کیا تھا ۔

امید کی جا رہی ہے کہ نئی سرفیس ڈیوائس اسی ہارڈوئیر کے ساتھ ہو گی۔ اسکے علاوہ مائیکرو سافٹ اے آر ایم پاورڈ ونڈوز لیپ ٹاپ متعارف کروانے کی پلاننگ بھی کر رہا ہے تاہم یہ بات حتمی طور پر معلوم نہیں کہ مائیکرو سافٹ خود اے آر ایم پراسییسر کے ساتھ سرفیس ڈیوائس بنائے گا یا دیگر کمپنیوں سے پارٹنرشپ کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں