لاہور:لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے تاوان کے لیے اغواء ہونے والی پانچ سالہ بچی بازیاب ہو گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ آٹھ سالہ حمیرا گزشتہ روز حاکم چوک باگڑیاں سے اغواء ہوئی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزم نے ورثاء سے پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھاتاہم پولیس نے موبائل کال ٹریس کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے اس واردات میں ایک خاتون کے ملوث ہونے کا بھی بتایا جاتا ہے ۔