’ گینگ آف کالا چور‘ کا چیلا پارٹی کارکنوں میں ’ مظلوم بچہ‘ بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے : عظمی بخاری

09:43 PM, 8 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کا کہنا ہے کہ   ’ گینگ آف کالا چور‘ کا چیلا پارٹی کارکنوں میں ’ مظلوم بچہ‘ بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ’ گینگ آف کالا چور‘ کا چیلا پارٹی کارکنوں میں ’ مظلوم بچہ‘ بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں، آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں، اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے، ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخوا کی جان چھوڑیں۔ان کاکہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی فلاپ سٹوری پر اس کے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، نوازشریف کے بغض میں جلتے آپ کا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں