ملازمین کےلیے مالک کا   انوکھا تحفہ، آئی فون  دے دیے

09:34 PM, 8 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

انڈونیشیا: ملازمین  کےلیے مالک نے آئی فون کا انوکھا تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا۔

ملائشیا کے تعلق رکھنے والے جیف لیونگ اور ان کی اہلیہ انتھیرا کلنج جم   کے اس اقدام کو انٹرنیٹ صارفین کو بہت زیادہ سراہا ہے۔

اس جوڑے نے گھر میں کام کرنے والی 2 ملازماؤں سری اور نیننگ نامی جن کا تعلق  انڈونیشیا سے تھا اور وہ 2 سال سے اس جوڑے کے گھر کا انتظام سنبھالے ہوئے تھیں کو آئی فون کا قیمتی تحفہ دے ڈالا۔

اس موقع کی ویڈیو بھی جوڑے کی جانب سے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک ملازمہ آئی فون ملنے پر خوشی سے رونے لگی۔اس کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین ہے۔جوڑے نے دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں صرف گھریلو ملازم نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا حصہ بن چکی ہیں۔

مزیدخبریں