کراچی: جنرل سیکرٹری عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم سےن لیگ اورپیپلزپارٹی کونقصان ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے کہاکہ آئینی ترمیم سےن لیگ اورپیپلزپارٹی کونقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوبھی پچھلی باتوں کوبھول جانا چاہیے، ملک کی خاطرسب کوایک ایک قدم پیچھےہٹنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوبھی وزیراعظم بننےکی کوشش کررہےہیں۔
ان کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکواچانک آئینی عدالت یاد آگئی ہے۔ مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی کو ماضی کی تاریخ نہیں بھولنی چاہیے۔