مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں لیکن مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی:علی امین گنڈاپور

07:37 PM, 8 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ   مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں لیکن مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ    مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں لیکن مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا اور نہ جیب میں پیسے، واپسی پر جب میں ایک ڈی پی او کے گھر گیا تو اس نے کہا کہ سر! میرا نام نہیں لینا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میری نوکری چلی جائے گی۔علی امین گنڈاپورنے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو وارننگ دی کہ اگر آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے جلوس پر شیلنگ کی گئی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، ہم نے احتجاجاً سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

مزیدخبریں