ملتان ٹیسٹ، دوسرے روزکے اختتام پر   قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے 96 رنز بنالیے

06:14 PM, 8 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان:ملتان ٹیسٹ میں  دوسرے روزکے اختتام پر   قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔  انگلینڈ نے 96 رنز بنالیے ۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے۔

 556 رنز کے   ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان اولی پاپ اور زیک کرولی نے کیا۔  تاہم  کپتان اولی پاپ بغیرسکور کیے نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، زیک کرولی 64 اور  جوروٹ 32 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں میچ کے دوسرے روز مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ نے 4 وکٹوں کیساتھ 328 رنز سے اننگز آگے بڑھائی بعدازاں نسیم شاہ 388 کے مجموعی سکور پر 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی سکور پر سعود شکیل کی صورت گر گئی، سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔

قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ابرار احمد تھے، انہوں نے 3 رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے تھے۔

مزیدخبریں