مخصوص نشستوں پر فیصلے کا معاملہ،  سپیکر قومی اسمبلی نے  الیکشن کمیشن   کودوسرا خط لکھ دیا

06:04 PM, 8 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سپیکر قومی اسمبلی نے  الیکشن کمیشن   کودوسرا خط لکھ دیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے   مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دوسرا خط لکھا ہے۔

اس سے قبل پارلیمانی رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھاتھا، خط میں الیکشن ترمیمی بل کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پارلیمانی رہنماؤں کی استدعا پر ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا ہے۔ 

اس خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024 منظور ہو چکا ہے، اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

مزیدخبریں