آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو،حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان معاملات طے پاگئے

آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو،حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد:آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو،حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کر لیا ہے۔خیال رہے گذشتہ روز صدر وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ   مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم پر اپنا مسودہ دو سے تین دن میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرے گی ، جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شیئر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضامندی ظاہر کی ہے، ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی۔

یاد رہے حکمران اتحاد نے آئینی ترامیم بل پر جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے سے ناکامی پر آئینی ترامیم کا بل دس سے بارہ دن کے لیے موخر کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں