"دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی " ، پنجاب حکومت نے شادی کی منتظر لڑکیوں کو خوشخبری سنادی

05:44 PM, 8 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب  حکومت نے شادی  کی منتظر لڑکیوں کو  خوشخبری سنادی ہے۔ دلہن کو اے ٹی ایم  کارڈ  کےذریعے ایک لاکھ روپے کی سلامی دی جائے گی۔

پنجاب بھر میں تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، جس کے تحت دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، اس کے علاوہ فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی 13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔  اجلاس میں پنجاب بھر میں عارضی کاشت کیلئے ایک لاکھ ایکڑ زمین کاشتکاروں کوالاٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں