تل ابیب:اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی آپریشن شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی مغرب میں اس کے 146 ویں ریزرو ڈویژن نے زمینی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔146 واں ریزرو ڈویژن پہلا ریزرو ڈویژن ہے جو جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف زمینی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے جنوب مغربی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تنازعات کے سفارتی حل کی درخواستوں کے باوجود اور غزہ میں خونریزی کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے اب لبنان میں بھی زمینی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔