ثناء جاوید سےعلیحدگی ،عمیر جسوال نے بھی دوسری شادی کرلی

ثناء جاوید سےعلیحدگی ،عمیر جسوال نے بھی دوسری شادی کرلی

کراچی :معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جو ان کی اداکارہ ثناء جاوید سے علیحدگی کے چند ماہ بعد ہوئی ہے۔

گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کریم رنگ کا لباس پہنے اور پگڑی باندھے نظر آئے لیکن انہوں نے اپنی نئی دلہن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی ہے۔

دوسری شادی پر مداحوں نے  انہیں مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 واضح رہے کہ عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثناء جاوید سے ہوئی تھی، جو تقریباً چار سال تک قائم رہی۔ تاہم ان کی علیحدگی کے بعد ثناء جاوید نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرلی۔

شعیب ملک نے 20 جنوری کو اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک سادہ تقریب میں کیا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا اعلان کیا جس کے بعد ان کی شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں

مصنف کے بارے میں