ملتان: ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔
میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئی ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس وقت کریز پر سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن گرین شرٹس کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب جلد ہی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تھا ۔
شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی بعد ازاں عبد اللہ شفیق 102 اور کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ، پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کے طور پر گری جب سابق کپتان 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے,
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔