تل ابیب پر حماس کا راکٹ حملہ، نقصانات منظر عام پر آگئے

تل ابیب پر حماس کا راکٹ حملہ، نقصانات منظر عام پر آگئے

تل ابیب  :  حماس کے راکٹ تل ابیب پر مختلف مقامات پر گرے جن کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے۔ 


غیرملکی میڈیاکے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ داغے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس اور جنوبی غزہ سے تل ابیب پر 5 راکٹ داغے گئے جس کے بعد تل ابیب میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے راکٹ تل ابیب پر مختلف مقامات پر گرے جن کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے۔حماس کے راکٹوں سے ہونے والے نقصانات کے مناظر بھی سامنے آگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں