8 اکتوبر 2005، پاکستان میں تباہ کن زلزلے کو 19 برس مکمل

8 اکتوبر 2005، پاکستان میں تباہ کن زلزلے کو 19 برس مکمل

اسلام آباد: 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 19 سال مکمل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 19 سال قبل آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے تھے، زلزلہ نے خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بھی زد میں لے لیا تھا، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں مجموعی طور پر 86 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

یاد رہے کہ مجموعی طور پر 28000 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ زلزلے کی زد میں آیا جس نے 400 گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ متاثرہ علاقوں میں 16ہزار اسکول اور 80 فیصد صحت کے مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور دوست ممالک نے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کرکے زلزلہ متاثرین کو دوبارہ زندگی کی جانب لوٹانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام ڈویژنز اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تقریبات کا اہتمام اور شہداکے سوگ ایک منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی، پاکستان میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، تقریب میں وزیراعظم ، وزراء، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افراد شرکت کریں گے۔

یاد رہے پاکستان کے بالائی علاقوں میں 7.6شدت کے ہولناک زلزلے میں تقریباً 70ہزار افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں