سعودی عرب اور اسرائیل کے بہترہوتے تعلقات میں رکاوٹ ڈالنا حماس حملے کی وجہ ہے: امریکی وزیر خارجہ 

08:57 PM, 8 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں خلل ڈالنا یقینی طور پر حماس کے اسرائیل پر تازہ حملے کے محرک کا حصہ ہو سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے  مزید کہا کہ امریکا نے اسرائیل میں متعدد امریکیوں کی ہلاکت کی اطلاعات کا بھی نوٹس لیا ہے اور واشنگٹن ان تفصیلات اور اعداد و شمار کی تصدیق کرنا چاہتا ہے۔ امریکا اسرائیل کے لیے نئی فوجی حمایت کا اعلان کر سکتا ہے۔

انٹونی بلنکن نے  بتایا کہ "ہم اسرائیلیوں کی طرف سے کی گئی مخصوص اضافی درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ آج کے بعد آپ کو اس کے بارے میں مزید سننے کا امکان ہے۔"

انہوں نے کہا کہ صدر  بائیڈن  کی ہے کہ  ہم اسرائیل کو وہ سب کچھ فراہم کر یں جس کی اسے اس لمحے میں حماس کے حملوں سے نمٹنے کے لیے ضرورت ہے۔ امریکی امداد کی تفصیلات بعد میں عام کی جائیں گی ۔انہوں نے حملے کو "دہشت گرد تنظیم کا دہشت گردانہ حملہ" قرار دیا۔

مزیدخبریں