لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب میں چار سے پانچ دن قیام کریں گے ۔سابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
نواز شریف عمرے کی ادائیگی اور اہم ملاقاتوں کے بعد 14 اکتوبر کو یواے ای پہنچیں گے جہاں ایک ہفتہ قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور آئیں گے۔
روانگی سے قبل لیگی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو کردارادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کو معاشی بدحالی،مہنگائی،بیروزگاری سے نکالیں گے۔ اوورسیزسرمایہ کاری سے صنعتوں کو چلانے میں کردارادا کریں۔۔ ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔