کرکٹ ورلڈکپ : آسٹریلیا کا مایوس کن آغاز، پوری ٹیم 199 پر آؤٹ

05:37 PM, 8 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

چنئی: کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا مایوس کن آغاز ہوا ۔ بھارت کے خلاف پوری ٹیم 199 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ 

آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ بھارتی سپنرز کے سامنے کوئی آسٹریلوی بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔ 

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیون استھ 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ وارنر 41 اور مچل اٹارک 28 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔ 

بھارت کی طرف سے جدیجا  نے 3، کلدیپ یادو اور بمرانے 2، 2 ، سراج ، پانڈیا اور ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مزیدخبریں