"ہماری بندوقیں اور راکٹ آپ کے ساتھ ہیں": حزب اللہ کا حماس کی ہرطرح سے مدد کا اعلان 

04:45 PM, 8 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

بیروت: لبنانی جہادی گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی جہادی گروپ حماس کی ہر طرح کی مدد کا اعلان کردیا ہے۔ 

العریبیہ ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کے سینیئر اہلکار ہاشم صفی الدین نے کہا کہ ان کے گروپ کی "بندوقیں اور راکٹ" فلسطینی جہادی گروپ حماس کے ساتھ ہیں  جس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا جس میں 400 اسرائیلی مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ، ہماری بندوقیں اور ہمارے راکٹ آپ کے ساتھ ہیں۔ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ آپ کے ساتھ ہے۔ 

واضح رہے کہ فلسطینی جہادیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بیروت کے مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ داحیہ میں تقریب منعقد کی گئی۔ 

مزیدخبریں