حماس اور اسرائیل  میں جنگ، لندن پولیس نے  شہر بھر میں گشت بڑھادیا 

  حماس اور اسرائیل  میں جنگ، لندن پولیس نے  شہر بھر میں گشت بڑھادیا 

لندن: حماس اور اسرائیل  میں جنگ کی صورتحال کے بعد لندن پولیس نے  شہر بھر میں گشت بڑھادیا ہے۔ لندن پولیس نے اسرائیل اور غزہ میں جاری تشدد کے بعد شہر بھر میں گشت  میں اضافہ کردیا ہے۔ لندن پولیس  حکام کاکہنا ہےکہ حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں گشت بڑھا یاگیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس  حکام اسرائیل میں جاری تنازع  اور غزہ کی سرحد کے حوالے سے کئی واقعات سے آگاہ ہیں اسی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب نہ ہو اور نقص امن کا خدشہ نہ ہو اسی وجہ سے  سڑکوں پر پیٹرولنگ  میں اضافہ کیاگیاہے۔ لندن پولیس حکام کاکہنا ہےکہ  جاری تنازع  آنے والے دنوں میں احتجاج کا باعث  بھی بن سکتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پیٹرولنگ سے شہر بھر پر نظر رکھیں۔


جرمنی اور فرانس میں  بھی پولیس نے  عبادت گاہوں اور یہودی سکولوں اور یادگاروں کے ارد گرد سکیورٹی کو بڑھادیا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں