ڈومیسٹک پرواز کے لیے 3 گھنٹے سے کم وقت ایئر پورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی: عمرہ زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری 

 ڈومیسٹک پرواز کے لیے 3 گھنٹے سے کم وقت ایئر پورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی: عمرہ زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری 

اسلام آباد:سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی ایئر لائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی ایئر لائن کے مطابق بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کے لیے وقت کی پابندی لاگو کردی گئی ہے، مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کے لیے 3 گھنٹے سے کم وقت ایئر پورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ

زائرین پر نہیں ہو گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے کم سٹے یا 6 گھنٹے سے زائد اسٹے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

مصنف کے بارے میں