مغویوں کی بازیابی،اسرائیلی فوج   نے زمینی آپریشن پر غور شروع کردیا 

01:48 PM, 8 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ:اسرائیلی فوج نے مغویوں‘کی بازیابی کے لیے زمینی آپریشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان  کاکہنا ہےکہ غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے اور اگلے 12 گھنٹے میں غزہ انکلیو ختم کر دیں گے۔


ماضی میں جب بھی حماس اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بناتی تھی تو پھر قیدیوں کے بدلے انہیں مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا جاتا تھا۔ کچھ کو تو کئی برس بعد رہا کیا گیا۔ اس دوران حماس نے اس حکمت کے تحت ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کروایا ہے۔


اسرائیل کے وزیراعظم نیتن ہاہو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان مغویوں کو نقصان پہنچا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔زمینی آپریشن کے بغیر ان مغویوں کی بازیابی ناممکن دکھائی دیتی ہے  اسی وجہ سے اسرائیل کی فوج زمینی آپریشن پر غور کررہی ہے ۔اسرائیلی فوج ہزاروں فوجیوں اور ٹینکوں کے ساتھ غزہ کی سڑکوں کا رخ کر رہی ہے۔ کسی بھی وقت زمینی آپریشن کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں