ورلڈکپ ،آسٹریلیا کا  بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

01:10 PM, 8 Oct, 2023

چنائی: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا سے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ باقی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

چنائی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ہونے کے ناتے بھارتی کرکٹ ٹیم سے تماشائیوں کو جیت کی بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن ان کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں