اسرائیل پر حماس کا حملہ،ایئر کمپنیوں نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

 اسرائیل پر حماس کا حملہ،ایئر کمپنیوں نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

تل ابیب:تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد کئی ایئر لائنز نے اس ہفتے کے آخر میں تل ابیب کے لیے درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں۔

ان کمپنیوں میں جنہوں نے تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر اپنی پروازیں معطل کی ہیں ان میں لفتھانسا، امارات، ریانیر، ایجین ایئر لائنز، امریکی کمپنیاں اور ایئر فرانس شامل ہیں۔

جرمنی میں بڑی یورپی ایئر لائن لفتھانسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر کنٹرول کرنے والی حماس تحریک کی طرف سے شروع کیے گئے اچانک فوجی حملے کے بعد اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں کمی کرے گی۔ترجمان  کاکہنا ہے کہ

تل ابیب میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے جرمن گروپ فرینکفرٹ کے لیے صرف ایک پرواز کو ہی جاری رکھا جائے گا، جب کہ اس ہفتے تل ابیب جانے اور آنے والی لفتھانسا کی دیگر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 پولینڈ کی کمپنی   ایل او ٹی نے اسرائیل کی صورتحال کی وجہ سے‘ پولینڈ کے دارالحکومت کو تل ابیب  جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پروازوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ ہسپانوی ایئر لائن ’ابیریا‘ نے بھی اعلان کیا کہ اس کی ذیلی کمپنی ابیریا ایکسپرس نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اطالوی ایئر لائن آئی ٹی اے نے بھی اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں تاکہ ’مسافروں اور عملے کی حفاظت‘ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں