افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1000 ہوگئی

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1000 ہوگئی

ہرات: افغانستان میں زلزلے سے اموت کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔افغان حکام کے مطابق صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔


افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ زلزلے کی وجہ سے 600 سے زائد افراد زخمی جبکہ ایک ہزارسےزائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے، ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


زلزلے کا مرکز  افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔حکام نے بتایا ہے کہ متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے لوگ دبے ہیں۔

زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں