بیروت:اسرائیل نے ایک اور محاذ کھول لیا۔ اسرائیلی فوج نے لبنان پر بمباری شروع کردی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر مارٹر گولے فائر کیے جانے کے بعد جنوبی لبنان میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق لبنان سے اسرائیل کے شمالی حصے میں مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے لبنان کی شمالی سرحد پر حزب اللہ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کی۔
میڈیا کی اطلاعات کے مطابق آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورسز) کا توپ خانہ اس وقت لبنان کے اس علاقے پر حملہ کر رہا ہے جہاں سے فائرنگ کی گئی ۔
اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے جنوبی لبنان میں کفار شوبہ کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایاہے۔اسرائیل نے لبنان کے ساتھ سرحد پر سیاحتی سہولیات کو بند کرنے کی درخواست کی ہے۔