اسرائیل کا غزہ کے لیے تمام سپلائی معطل کرنے کا اعلان

 اسرائیل کا غزہ کے لیے تمام سپلائی معطل کرنے کا اعلان

غزہ:اسرائیل نے غزہ کے لیے ہر قسم کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ  اسرائیل غزہ کے لیے فیول، اشیا اور بجلی کی سپلائی معطل کر دے گا۔


سنیچر کو اسرائیل نے اپنے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل کر دی تو غزہ اندھیروں میں ڈوب گیا۔ ہ 2007 سے اسرائیل نے سکیورٹی کو وجہ بتا کر غزہ کی پٹی کو ’بلاک‘ کر رکھا ہے۔اسرائیل غزہ کو جانے والی اور وہاں سے باہر نکلنے والی تمام سپلائی پر اسرائیل کا کنٹرول ہے۔ اسی طرح مصر بھی اپنی سرحد پر یہ یقینی بناتا ہے کہ غزہ کو کیا کچھ سپلائی ہو رہا ہے۔


اسرائیلی وزیر توانائی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے نیٹ ورک کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ سہولت کو بھی متاثر کرنے کی اطلات ہیں ۔

اسرائیلی حکومت نے تعلیم کو مکمل طور پر معطل کرنے اور مختلف سرگرمیوں کو روکنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے اور کسی بھی حالت میں سڑکوں پر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں