ورلڈ کپ،آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کا ٹاکرا

08:29 AM, 8 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

چنائی: ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج آسٹریلیا اور بھارت کا میچ ہوگا۔ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔


چنائی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ہونے کے ناتے بھارتی کرکٹ ٹیم سے تماشائیوں کو جیت کی بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن ان کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔بھارت کے لیےتشویش کی خبر یہ ہے کہ شبمن گل ڈینگی سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اس میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے ۔

 اگر وہ نہیں کھیلے تو اُن کی جگہ ایشان کشن کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس سٹوئنس بھی فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

مزیدخبریں