واشنگٹن:اسرائیل فلسطین کشیدگی کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل پرحماس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ روکنے کیلئے تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی۔ حماس کے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر حملے کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی میں کم از کم 300فلسطینی شہید اور 1610 زخمی ہوگئے ہیں۔