فلسطینی غزہ خالی کریں، حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنایا جائے گا:اسرائیلی وزیر اعظم

08:15 AM, 8 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ:حماس  اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدلہ لینے کیلئے بیس لاکھ سے زائد افراد کی آبادی پر مشتمل پورے غزہ کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدلہ لینے کیلئے بیس لاکھ سے زائد افراد کی آبادی پر مشتمل پورے غزہ کو خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ  فلسطینی غزہ خالی کریں۔ حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنایا جائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ  اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت استعمال کرے گا۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے طاقت کے اس استعمال سے پہلے یہ نہیں بتایا کہ غزہ میں رہنے والے بیس لاکھ فلسطینی جائیں کہاں؟

مزیدخبریں