اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کے حوالے سے حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں بلکہ ہم اور آرمی نہیں پوری قوم اس حوالے سے ایک پیج پر ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثناء اللہ خان کہا کہ کسی جتھے کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسلام آباد آئے اور سیاسی عدم استحکام لائے ۔ ایسے حکومت نہ تبدیل ہوتی ہیں اور نہ ہونی چاہئیں ۔اگر کسی ایک گروہ کی وجہ سے حکومت چلی جائے تو پھر یہ بار بار ہوگا کہ لوگ جتھے لے کر آئیں گے اور حکومت گرائیں گے۔
آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا کسی ملک، گروہ یا فورس کو ملکی سیاست یا معیشت کو غیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
— Shahzad Iqbal (@ShahzadIqbalGEO) October 8, 2022
حکومت بھی بارہا کہہ چکی کہ پی ٹی آئی کو عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تو حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں؟ pic.twitter.com/9zLZfOkSuo
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جو جتھا لے کر آئیں گے حکومت ان کو روکے گی۔ کیونکہ کسی گروہ کو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کاکول اکیڈمی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کہا کہ کسی ملک یا گروہ کو ملک میں معاشی یا سیاسی عدم استحکام لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔