کیا تبدیلی آ رہی ہے ؟ اے این پی نے وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

کیا تبدیلی آ رہی ہے ؟ اے این پی نے وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی
سورس: Twitter

پشاور : وفاقی حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ضمنی الیکشن ملتوی کرائے گئے تو وہ حکومت کا چھوڑ دیں گے۔ 

اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے یہ پیغام وفاقی حکومت کو پہنچا دیا ہے کہ ضمنی الیکشن کسی صورت ملتوی نہ کیے جائیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا کہ سیکورٹی فورسز سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں مصروف ہے اور ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتی ہے دار الحکومت کی حفاظت کیلئے سیکورٹی فورسز کی ضرورت ہے لہذا الیکشن 90 دن کیلئے ملتوی کردیے جائیں۔ 

مصنف کے بارے میں