فارن فنڈنگ، گرفتاریوں سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

06:46 PM, 8 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا ہے عدالت نےپی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے بھی مقرر کردی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی درخواست  پر پیر کو جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔  اسدعمر کی جانب سے دائردرخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا، ہراساں کیا۔ ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں فوری روکا جائے،ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے۔  عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے،بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے۔

ادھر عمر ایوب خان نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسی حوالہ سے الگ درخواست دائر کردی، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کاکہناہے کہ ممکنہ گرفتاریوں اور ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کررہے ہیں اور عدالت سے درخواست پر سماعت کی استدعا ہے۔

مزیدخبریں